|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

حکومت نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا عندیہ  دیدیا، جس کے بعد حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب تیار کرلیا، حکمران جماعت نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا عندیہ دیدیا، ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے حکومت کو 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی رائے دے دی۔

حکمران اتحاد کا موقف ہے کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، نو مئی سے متعلق عدالتوں میں چالان پیش ہو چکے ہیں، نو مئی کا کوئی سیاسی قیدی نہیں، پی ٹی آئی مطالبات کا حقائق سے تعلق نہیں۔

حکومت مطالبات پر اپنے تحریری جواب سے ا سپیکرقومی اسمبلی  کو آگاہ کرے گی، قانونی ٹیم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو اپنی رائے دےدی ، جس کے بعد حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے پی ٹی آئی حکومت کو اپنے تحریری مطالبات پیش کئے تھے ، جس میں مذاکرات کو کمیشن بنانے سے مشروط کردیا تھا۔ تحریک انصاف نے خبردار کیا تھا کہ کمیشن تشکیل نہ دیئے گئے تو مذاکرات جاری نہیں رہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان یا سپریم کورٹ کے تین ججوں پر مشتمل دو انکوائری کمیشن تشکیل دیے جائیں، پہلا کمیشن بانی کی گرفتاری کی قانونی حیثیت، نومئی واقعات کی تحقیقات اور سی سی ٹی وی کا جائزہ لے جبکہ دوسرا کمیشن چوبیس سے ستائیس نومبر تک کے واقعات کی تحقیقات کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *