|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2016

یاؤنڈے: کیمرون ویمن فٹ بال ٹیم کی نوجوان گول کیپرجینن کرسٹل جومنانگ پریکٹس کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔ 26 سالہ جینن کرسٹل جومنانگ جنوبی کیمرون میں جاری ٹورنامنٹ فیمینا اسٹارز ایبولا کے میچ سے قبل پریکٹس کے دوران بیماری کے باعث انتقال کرگئیں جبکہ فیڈریشن کی رپورٹ کے مطابق انھیں دل کا دورہ پڑا تھا تاہم میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ واضح رہے ایک دن قبل کیمرون کے کھلاڑی پیٹرک ایکنگ رومانیہ میں میچ کے دوران حرکت قلب بندے ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔ کیمرون کی سب سے بڑی لیگ کے دوران جومانگ نے چھاتی میں درد کی شکایت کی تھی جس کے باعث انھیں اسپتال منتقل کیا گیا تھاتاہم وہ راستے میں ہی دم توڈ گئیں۔ کیمرون سے تعلق رکھنے والی افریقن فٹ بالر آف دی ائر گائیلی اینگاناماؤٹ نے سماجی ذرائع ابلاغ میں اپنے ردعمل میں کہا کہ ‘یہ دکھ کی خبر ہے اور خدا ان کی روح کو تسکین دے”۔ اس سے قبل جمعے کو کیمرون کے 26 سالہ فٹ بالر پیٹرک ایکنگ کی دل کے دورے کے باعث ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جو رومانیہ لیگ کےمیچ میں شریک تھے جس کو براہ راست نشر کیا جارہاتھا۔ کیمرون فٹ بال فیڈریش کے مرکز پر دونوں کھلاڑیوں کی تعزیت کے اظہار کے لیے خصوصی کتاب رکھی گئی ہے۔