|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سول اور عسکری قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *