|

وقتِ اشاعت :   20 hours پہلے

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے  کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دفاع کے لئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے، مودی پاکستان پر ایسا وار کرنا چاہتا ہے کہ ہماری آزادی خطرے میں پڑ جائے،  آج ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ ہوا ہے، مودی سن لو ابدالی میزائل ایٹمی میزائل لے کر جا سکتا ہے۔

مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ   کشمیر میں اتنا ظلم گزشتہ 75 سال میں نہیں ہوا جتنا ان گزشتہ آٹھ دس روز میں ہوا ہے،  جتنامرضی ظلم کرلیں کشمیرکی تحریک آزادی مزید تیزہوگی اور کشمیر آزاد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  پہلگام حملے میں میں 26 لوگ جاں بحق ہوئے  ہم اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ،  پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، انڈیا نے اس واقعہ کو استعمال کرتے ہوئے ہمارا 1960 کا سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے ،   جو لوگ اسپتالوں میں علاج معالجہ کے لئے گئے تھے انہیں بھی ملک سے نکال دیا ۔

رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ کہہ رہا تھا میں حملہ کروں گا، چڑھائی کروں گا،  ہم نے بھی پھر اسی طرح جواب دیا لیکن جو لوگ علاج معالجہ یا عبادت کے لئے سکھ بھائی آئے انہیں نہیں نکالا گیا ہے ، پہلگام حملے میں جو 26 لوگ جاں بحق ہوئے وہ بے قصور تھے ،  وزیراعظم پاکستان نے کہا ہم ہر طرح تیار ہیں جیسے مرضی تحقیقات کروائیں۔

ان کا کہناتھا  کہ  بدقسمتی سے ملک میں گالی گلوچ بریگیڈ بن گئی ہے،  جب وہ شخص حکومت میں تھا، تب بھی گالم گلوچ کی جاتی تھی اپوزیشن میں ہے تو بھی،  گالم گلوچ کلچرکی وجہ سے ہمیں کچھ قوانین اور ترامیم کرنی پڑیں،  گالم گلوچ برگیڈ کی وجہ سے ہمیں یہ قانون بنانا پڑا، صحافیوں کا اس وجہ سے گلا ہے کہ ہم نے جو قانون بنایا یہ انکےخلاف استعمال ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ  میں بطور ایڈوائز روزیراعظم صحافی بھائیوں کو کہتا ہوں میرے ساتھ بیٹھیں   تاکہ ایسا قانون بنائیں جس سے حق سچ کے صحافی محفوظ رہیں، ایسا قانون بنائیں جس سے بدبخت گالم گلوچ والوں کے خلاف کاروائی ہو سکے ، گالم گلوچ بریگیڈ ایسی ایسی تصاویر بناتے ہیں جس سے لوگوں کے گھروں میں لڑائی جھگڑے شروع ہو چکے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ پاکستان کے پاس دفاع کے لئے ایک مرد مومن بھی ہے جس کا نام سید عاصم منیر ہے،  مودی پاکستان میں کامیابی کے اس سفر کو روکنا چاہتا ہے،  مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،  جو مودی چاہتا ہے یہی چیز گالم گلوچ کلچر والے چاہتے ہیں، یہ سب لوگ اپنے مقاصد اور سیاست کی خاطر پاکستان کو گرانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ مودی پاکستان پر ایسا وار کرنا چاہتا ہے کہ ہماری آزادی خطرے میں پڑ جائے،  آج ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ ہوا ہے، ابدالی میزائل 450 میل تک زمین سے زمین تک مار کر سکتا ہے،  مودی سن لو ابدالی میزائل ایٹمی میزائل لے کر جا سکتا ہے،   مودی سن لو اگر تم ہمارے ماضی کے تجربے بھول گئے ہو تو یہ دیکھ لو آج ہم پاکستان کی خاطر ہر حد تک جائیں گے۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *