|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر سائنس انیڈ ٹیکنالوجی نوابزادہ میر خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے

بجٹ عوام دوست اور مہنگائی کے سدباب اور عوامی فلاح پر مبنی ہو گا ملک معاشی و اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ترقی خوشحالی کا سفر شروع آنے والے وقت میں معاشی صورتحال مزیذ بہتر ہو گی بلوچستان کی ترقی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے ان خیلات کا اظہار انہوں نے اپنے آبای حلقہ انتخاب جھل مگسی میں علاقائی عوام معتبرین عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

نوابزادہ میر خالد حسین مگسی ان دنوں جھل مگسی میں ہیں وہ مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنے عوام سے ملاقات ان کے مسائل معلوم کرنے اور ان کے حل کرنے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے اس موقع پر انھوں نے کہا عوام کی ترقی خوشحالی ان کا نصب العین ہے عوام کو درپیش مسائل کا بخوبی اندازہ ہے امن واستحکام معاشی اقتصادی ترقی خوشحالی حکومت کا مشن ہے پاکستان اس وقت تیزی سے ترقی کے سفر پر گامزن ہے ملک کے تمام شعبات ہائے میں نمایاں بہتری آئی ہے

مہنگائی پر کنٹرول پاکر عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے اورآنے والے بجٹ مین عوام کو مزیذ ریلیف دینے اور عوام دوست بجٹ پیش کیا جاے گا جھل مگسی سمیت دیگر علاقوں مین ترقی کے نیے منصوبے شروع کیے جائیں گے جن کی تکمیل عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا ہونگے۔

انہوںنے کہا کہ وہ عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم ہمیشہ اپنے عوام کے درمیان رہے ہیں ان کے درد دکھ کو اپنا سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا ہماری افواج کی بہادری جراعت شجاعت کی پوری دینا معترف ہو چکی ہے پاکستان کی طرف جو بھی میلی انکھ سے دیکھیے گا اس کی آنکھ نکال دی جائے گی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *