|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ فلسطینی غزہ کے مسلمانوں پرمظالم کے ذمہ دارامریکہ واسرائیل کیساتھ مسلم حکمران وسپہ سالاربھی ہیں۔

مسلمانوں کیساتھ لاکھوں افواج اسلحہ وگولہ باروداورایٹم بم تک ہونے کے باوجودغزہ میں نسل کشی جاری ہیں۔

امام خمینی کا نام مظلوموں کے دفاع، استقامت کی علامت ہے دیانتداری واخلاص سے عوامی حقوق کے حصول ظلم وجبرکے خلاف جدوجہدوقت کی اہم ضرورت ہے۔

تبدیلی امام خمینی نے انقلاب سے قبل ہی 1963 میں فلسطین کی تحریک کی حمایت کی،سید ابو الحسن میری،ڈی جی خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ امام خمینی نے قران کے سیاسی و فکری تصورات کو عملی میدان میں نافذ کیا ،علامہ مقصود علی ڈومکی 36ویں برسی پر تقریب سے خطاب امام خمینی رحم اللہ علیہ کی 36ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیینؓ کوئٹہ میں کانفرنس بعنوان “مظلوم فلسطین کی حمایت میں امام خمینی کا کردار”۔تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا، جسے امام خمینی اور شہدائے فلسطین کی یاد میں منعقد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان و امیر جماعت اسلامی بلوچستان، ایم پی اے نے کہا کہ امام خمینی کا نام مظلوموں کے دفاع، استقامت، اور اسلامی غیرت کی علامت ہے۔مظلوموں کوحقوق دلانے کیلئے انقلاب کی ضرورت ہے۔

امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے ذریعے نہ صرف ایران کو بیدار کیا بلکہ پوری دنیا کے مظلوموں خصوصا فلسطینی عوام کے لیے آواز بلند کی۔سید ابو الحسن میری (ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ امام خمینی نے انقلاب سے قبل ہی 1963 میں فلسطین کی تحریک کی حمایت کی۔ آپ نے فلسطینی عوام کو صبر، جہاد، اور استقامت کا راستہ دکھایا۔

انہوں نے اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کو امت مسلمہ کے لیے خطرناک سازش قرار دیا۔علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ امام خمینی نے قرآن کے سیاسی و فکری تصورات کو عملی میدان میں نافذ کیا۔

آپ نے عالم اسلام کو عالمی استعمار کے خلاف قیام کا پیغام دیا، اور “یوم القدس” کا اعلان کر کے فلسطین کو عالمی اسلامی مسئلہ بنا دیا۔کانفرنس سے علامہ شیخ ولایت حسین جعفری نائب صدر، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان مولانا محمد عارف دمڑ نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا چمن علی افضلی خطیب مسجد صاحب الزمان کوئٹہ سید میر حسین حسینی، علامہ سہیل اکبر شیرازی صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم و دیگرنیبھی خطاب کیا۔انہوں نے امام خمینی کی بصیرت، عالمی سیاسی فہم، اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا مقررین نے کہا کہ فلسطینی پرمظالم غزہ میں اسرائیلی امریکی درندگی کے ذمہ دار یہودونصاری کیساتھ غافل غلام نااہل مسلم حکمران وسپہ سالارزبھی ہیں اسرائیلی امریکی مصنوعات کابائیکاٹ توہرمسلم کرسکتاہے اورفلسطینی مسلمانوں تک ممکنہ امدادبھی ہرفردانفرادی واجتماعی طورپرکرسکتے ہیں۔

امام خمینی کا پیغام آج بھی ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہیاور فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *