کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کو ریگستان بنانے وسائل کو ہڑپ کرنے والے اقتدار،میڈیااورہمارے وسائل پر زبردستی قابض ہیں معدنیات بھی لیجانے چاہتے ہیں ۔
مسخ شدہ لاشیں ،جگرگوشوں کو لاپتہ وغائب کرنے کا سلسلہ جب تک نہیں روکھے گا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیںہوسکتے اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ وقت کی اہم ضرورت ہے حکمران ومقتدرقوتوں کے قول وفعل میں تضادہے سب کو آزمانے کے بعد جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
منظم وبڑی عملی جدوجہد اور مخلصانہ مذاہمت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ گوادرکے عوام نے مجھ ہر اعتمادکیا انشاء اللہ ہرسطح پر مسائل مشکلات سے نجات دلائیں گے وعدوں پر عمل کروائونگا احتساب کیلئے ہر وقت تیار ہوں ۔جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والے ناکام ہوں گے ۔
حکمرانوں کو اہل بلوچستان کو حقوق،روزگار،ترقی وخوشحالی کے مواقع دینے ہو ں گے بجٹ میں بلوچستان کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی دینے کیلئے پراجیکٹس دیے جائیں۔زبردستی مسلط ہونے ،وسائل پر قابض ٹولے کے بعد بلوچستان کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن وکمیشن مافیازنے دیے ہیں ۔ جماعت اسلامی حق دو بلوچستان مہم کے تحت حکمرانوں مقتدر قوتوں سے جمہوری معاشی حقوق چھین لیں گے بلوچستان کووفاق یامقتدر قوتوں سے صدقہ وخیرات اوربجلی گیس بل کی بچت نہیں اپنا آئینی حقوق چاہیے ۔قیام پاکستان سے سونے کی چڑیا بلوچستان کیساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کیاجاتاہے
بلوچستان کوبھراسجاہوادسترخوان بنادیا گیا ہے ایک کے بعد ایک لٹیرے بیٹھ کرسیر ہوکر چلے جاتے ہیں۔
بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے معدنیات کی حفاظت بدعنوانی کے خاتمے کی ضرورت ہے بلوچستان کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کب تک ہوگا ۔لاپتہ افرادکو بازیاب ،بارڈربندش کاخاتمہ اورعوام کو روزگار وکاروبارکے مواقع دیے جائیں اسمبلی کے اندروباہر قومی اجتماعی مسائل کے حل اور ہرعلاقے ہر مظلوم کیلئے آوازبلند کرتا رہونگا ۔ ہر سطح کے ذمہ دارا ن لوگوں کوجماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے عملی کام کریں حق دوبلوچستان کو مہم کی کامیابی منظم وبہترچلانے کیلئے امرائے اضلاع اسلام آباد لانگ مار چ کی تیاری کریں ۔
Leave a Reply