|

وقتِ اشاعت :   19 hours پہلے

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث بلوچستان کے سرحدی اضلاع پنجگور، تربت، گوادر، تفتان اور چاغی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، تیل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے

اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی اضلاع کے عوام کا روزگار، خوراک اور ضروریات زندگی کا انحصار ایران کے ساتھ تجارتی روابط پر ہے جو موجودہ صورتحال میں مکمل طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔ میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ موجودہ بحرانی کیفیت میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر سرحدی اضلاع کے لیے ایندھن اور بنیادی ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے اور ایک ہنگامی نوعیت کا خصوصی پیکج جاری کرے تاکہ ان علاقوں میں زندگی کا پہیہ چلتا رہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو لاکھوں افراد کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحدی علاقوں کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہنگامی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *