کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نائب امیرصوبہ ڈاکٹرعطا الرحمان نے کوئٹہ میں متعین ایرانی کونسل جنرل آغائے رجوی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پانچ روز سے جاری اسر ائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی عوام کا بھرپور جوابی حملے پر تحسین کی اور دہشت گردانہ حملے میں نشانہ بننے والے آرمی کے افسران سمیت جوہری سائنسدانوں اور بڑی تعداد میں عام شہریوں کی شہادت پر پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت کی۔
ملاقات میں قاری عبدالرحمان حافظ نعیم الرحمن بھی موجودتھے۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے ایرانی کونسل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو ایران میں پاکستانیوں کونکالنے کیساتھ جنگ سے متاثرہ ایرانی مہاجرین اورامدادوتجارت کیلئے بھی بارڈرزکھولناچاہیے۔
اس موقع پرعالم اسلام بلخصوص پاکستان ترکی سعودی عرب نے ایران کاہرحوالے سے ساتھ نہ دیاتواسرائیل وامریکہ کااگلاہدف پاکستان وترکی ہوگااسرائیل ناجائزدہشت گردریاست ہے جس نے امریکی اشیربادسے فلسطین ودیگرمسلم ممالک کی سرزمین پرقبضہ کیاہے۔
اسرائیل حماس فلسطین غزہ اورامریکہ عراق شام ومسلمانوں کاقاتل ہیں اسرائیل پاکستان کے درمیان تفرقہ فروعی شیعہ سنی اختلافات والے دونوں ممالک کے عوام کے دشمن ہیں۔یہودونصاری نے غزہ فلسطین میں ظلم کابازارگرم کیاہے امریکہ برطانیہ مغربی میڈیااقوام متحدہ اسرائیلی امریکی دہشت گردی پرخاموش ہے۔
57اسلامی ممالک اسلحہ وگولہ بارودجنگی جہازڈرونز,ایٹم بم اورلاکھوں افواج اس کے باوجودامریکی غلام بزدل بنے ہوئے ہیں۔ہم ایران کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہیں جوہری پروگرام ایران کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت مسلم امہ کے اتحاد کا ہے، اگر آج متحد ہو کر قابض صہیونی ریاست کا مقابلہ نہ کیا گیا تو کل سب کی باری آئے گی۔او آئی سی اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل اپنانا اور دشمن کے عملی اقدامات کرنا وقت کا تقاضا ہے، مزاحمت میں زندگی ہے جبکہ مفاہمت بزدلی ہے۔