|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2025

کوئٹہ :  بلوچستان ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ پر وفاقی حکومت سے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا ، عدالت نے جواب جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت قائمقام چیف جسٹس بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے ،

وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ پر جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت طلب کر لی،عدالت نے جواب جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف پہلا فیصلہ بلوچستان سے آئے گا ،

آخری موقع دے رہے ہیں وفاق جواب داخل کرے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کی پیروی راحب بلیدی ایڈووکیٹ نے کی بلوچستان ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹ ، بلوچستان بار کونسل اور ہیومن رائٹس کمیشن نے چیلنج کر رکھا ہے ۔