|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2025

بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (پجار) جامعہ بلوچستان یونٹ سکرٹری نے اپنے بیان میں جامعہ بلوچستان آفیسرز و ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سربراہان کی بلاجواز گرفتاری اور ان پر ہونے والے لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جامعہ بلوچستان آفیسرز ایسوسی ایشن کے سربراہان نزیرلہڑی و شاہ علی بگٹی اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سربراہان کی گرفتاری کا واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ ایک تعلیمی ادارے کے اندر کام کرنے والے ملازمین کے آئینی و جمہوری حقوق پر حملہ ہے۔

اور ہم سمجتھے ہیں کہ اختلافِ رائے اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ جامعہ بلوچستان کے افسراہان اور ملازمین نے اپنے حقوق کے لیے پرامن طریقے سے احتجاج کیا، لیکن ریاستی جبر اور طاقت کے استعمال سے ان کے اس عمل کو دبانے کی کوشش کی گئی، جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

یونٹ سیکرٹری نے مزید کہا کہ ہم حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ حکام کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہدار موجودہ حکومت پر عائد ہوگی نہیں تو فوری طور پر گرفتار افراد کو رہا کریں، لاٹھی چارج میں ملوث عناصر کے خلاف شفاف انکوائری کر کے کارروائی کریں، اور ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ جامعہ سمیت بلوچستان بھر کا تعلیمی و انتظامی ماحول متاثر نہ ہو۔