|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2025

کوئٹہ:بلوچستان عوا می پارٹی کے سنئیر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ شہید11 سالہ معصوم طالب علم مصور کاکڑ کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے

واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بناکر انہیں عبرتناک سزا دلوائی جائے اپنے جاری کردرہ بیان میں سابق وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ 11 سالہ معصوم مصور خان کاکڑ کے اغواء اوربہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری سی ٹی ڈی سمیت دیگرسیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ اور ان کی ٹیم کی کامیاب کارروائی اوراس گھناونے عمل میں ملوث ملزم کی گرفتارکا عمل قابل ستائش ہے

گرفتار ملزم کے اعترافی بیان میں ملزم اس درندگی کا اعتراف کررہا ہے میری سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی فورسز سے یہی امید ہو گی کہ وہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث دیگرافراد کو بھی فوری گرفتار کرکے ناصرف انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکریں بلکہ انہیں عبرتناک سزا بھی دی جائے

تاکہ ایسے واقعات کی سرکوبی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ اعتراز گوریہ کی سربراہی میں جس طرح سے سی ٹی ڈی نے امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے قلع قمع کرنے میں قربانیاں دی ہیں اسی طرح سے وہ دن دور نہیں جب سیکورٹی فورسز کی بدولت بلوچستان امن کا گہوارہ بنے گا ۔