وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ’غیرت کے نام پر قتل‘ کیے گئے ایک جوڑے کے ایک مشتبہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا کہ ’کل سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ ویڈیو میں مقتولین کی شناخت ہو چکی ہے، واقعہ عید سے چند دن قبل کا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ریاست کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج اور ایک مشتبہ قاتل گرفتار ہو چکا ہے، قانون اس گھناؤنے معاملے پر اپنا راستہ لے گا!‘
یا ڈیگاری میں پیش آیا۔