تربت :ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور مند سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمپ کے علاقے گومازی میں نہنگ ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت محمد رحیم ولد حیدر کے طور پر کی گئی ہے۔ مقتول کا تعلق گومازی تمپ سے تھا۔
محمد رحیم کو چند روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
جبکہ اور واقعہ میں مند کے علاقے مندیگ ندی سے بھی ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی۔ جسکی شناخت عبدالقیوم ولد عبدالحئ سے ہوئی ہے، جن کا تعلق نزوہ بازار بلوچ آباد سے بتایا جا رہا ہے۔