|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2025

کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف فائٹر شاہ زیب رند نے کراٹے کومبیٹ لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے مکس مارشل آرٹس میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

شاہ زیب رند نے مسلسل آٹھویں فائٹ میں فتح حاصل کرکے نہ صرف اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ان کی اس کامیابی کو بلوچستان اور پاکستان میں کھیلوں کے حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔