|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2025

اسلام آباد: پاک افغان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ، پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا ، افغانستان کی جانب سے وزارت صنعت و تجارت کے نائب وزیر ملا احمداللہ زاہد نے ،پاکستان کی جانب سے جواد پال نے معاہدے پر دستخط کئے،

معاہدے کے تحت، پاکستان کو برآمد کی جانے والی افغان اشیاء￿ پر عائد شرح ٹیرف کم ہو کر 27 فیصد ہو جائے گی۔

ترجمان سفارتخانہ امارت اسلامی افغانستان، اسلام آبادکے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدہ PTA طے پا گیا ہے

فریقین نے اسلام آباد میں ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) باقاعدہ طور پر دستخط کئے۔

اس معاہدے کے تحت، پاکستان کو برآمد کی جانے والی افغان اشیاء￿ پر عائد شرح ٹیرف کم ہو کر 27 فیصد ہو جائے گی۔

ترجمان سفارتخانہ کے مطابق پہلے یہ شرح 60 فیصد سے زائد تھی۔

افغانستان کی جانب سے انگور، انار، سیب، اور ٹماٹر پاکستان کو برآمد کیے جا رہے ہیں پاکستان کی جانب سے افغانستان کو برآمد کی جانے والی اشیاء￿ میں آم، کینو، کیلے، اور آلو شامل ہیں ۔

یہ معاہدہ یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ترجمان سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پاکستان افغانستان ترجیحی تجارت کے معاہدے کا دورانیہ ایک سال ہوگا یہ معاہدہ قابل تجدید ہے۔ مستقبل میں اس معاہدے میں مزید اشیاء￿ کی شمولیت بھی کی جا سکتی ہے۔