|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2025

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کلی جیو کے زیر اہتمام برف کارخانے سے سترہ گریڈ کا سفر طے کرنے والے نوجوان عبد الرحمن بنگلزئی کے اعزاز میں تقریب سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ عبدالراحمن بنگلزئی نے ثابت کیا کہ محنت و لگن سے منزل کو حاصل کی جاسکتی ہے۔

بشرطیکہ اداروں میں میرٹ ہو نیشنل پارٹی کے سربراہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ چیرمین پبلک سروس کمیشن کی مدت ختم ہوچکی ہے

لہذا نئے چیرمین کی تقرری ایماندار و قابل اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی کا راز میرٹ ہے اور اس کو ہر شعبے میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں جسٹس کوہلی کی بحثیت چیرمین پبلک سروس کمیشن تعنیاتی عمل میں لاکر میرٹ کو ترجیح دی جس سے غریب و عام نوجوان مختلف شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوگئے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سریاب سیاسی حوالے سے بلوچ قومی سیاست کا اہم مقام ہے سریاب نے قومی جدوجہد میں قربانیاں دی ہے اور تاریخ میں سریاب سیاسی طور پر بلند ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سریاب میں کوالٹی و ٹیکنکل ایجوکیشن کی ضرورت ہے کیونکہ چیلنجرز بہت ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے معیار پر سمجھوتا نہ ہو۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے عبدالراحمن بنگلزئی کو مبارکباد دیتے ہوئے مخاطب کیا کہ آپ سریاب کے لیے رول ماڈل ہو اب پر زمہ داری بنتی ہے کہ آپ سریاب کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کریں تاکہ سریاب میں تعلیمی انقلاب آئے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ پی بی 44 کا حقیقی نمائندہ آج بھی حاجی عطاء محمد بنگلزئی ہے جو عوام کے درمیاں رہ کر ان کی سیاسی معاشی و سماجی حقوق کے لیے جدوجہد اور مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کررہے ہے۔فارم 47 کے زریعے نیشنل پارٹی اور حاجی عطاء محمد بنگلزئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر مالک بلوچ نے خطاب میں کہا کہ 2002 میں بھی نیشنل پارٹی کی کامیابی کو چھینا گیا 2024 کو بھی یہی منفی عمل دہرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا قصور یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے وفادار اور ایماندار ہے اور اس پر سمجھوتا نہیں کرتا۔

تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ عارف کرد اور عارف دہوار نے بھی خطاب کیا۔محنتی نوجوان عبدالراحمن بنگلزئی نے بھی اپنے زندگی میں نشیب و فراز کے متعلق بتاتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی محنت اور استقامت کامیابی کی ضمانت ہے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد مشکور انور بلوچ ریاض زہری مالک بلوچ سلمہ قریشی نورینہ خان سمیت دیگر قاہدین و کارکنان موجود تھے۔