|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2025

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا شاندار میزبانی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہوں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور پر گفتگو ہوئی، سی پیک فیز ٹو پر بھی ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا چین پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا علاقائی امن و استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔