قلات : آل پارٹیز قلات کے زیر اہتمام واپڈا کے ناروا سلوک، و بھاری بھرکم بلوں خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال جلسہ عام، ریلی و ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ، ڈپٹی کمشنر و واپڈا حکام کی مسئلہ ایک ہفتے میں حل کرنے کی یقین دہانی، جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا صارفین بل جمع نہیں کرینگے،
عوام کا موقف، صرف زبانی کلامی سوشل میڈیا پر اپنے کو محسن قلات خادم قلات قائد قلات و دیگر القابات لکھنے والے عملی خدمات سے یکسر محروم ہیں، وہ میدان میں آئے اور مسائل حل کرے،
مقررین کا خطاب، تفصیلات کے مطابق قلات میں آل پارٹیز کی کال پر واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کے ناجائز بھاری بھرکم بلوں کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال رہی پرچون، بیکری، میڈیکل اسٹورز، چکن و مٹن شاپس سبزی فروش، بینک، سمیت تمام مارکیٹیں و کاروباری مراکز مکمل بند رہیں، دوسری جانب صارفین آل پارٹیز کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ و جلسے کا انعقاد کیا گیا
احتجاجی مظاہرہ سے بی این پی کے رہنما و انجمن تاجران کے میر منیر احمد شاہوانی بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما زمیندار ایکشن کمیٹی کے حاجی عزیز مغل نیشنل پارٹی ضلع قلات کے صدر کامریڈ ظہور بلوچ بی این پی کے میونسپل کمیٹی کے کونسلر احمد نواز بلوچ پاکسان سنی تحریک کے مولانا محمد یونس لہڑی جمعیت علما اسلام نظریاتی کے میر مبارک خان محمد حسنی جمیعت علمائے اسلام کے مولوی منیر احمد نیچاری مشترکہ ملازمین کی حسین بخش رئیسانی، ہندو پنچایت کے ڈاکٹر ہری چند سمیت دیگر رہنماں نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وہ ہر گز بجلی بل جمع نہیں کرینگے ناجائز بلوں کو غریب مزدور بے روزگار لوگ کہاں سے جمع کرے،
ہمارے عوامی نمائندہ اسلام آباد کے سر سبز فضا میں بیٹھے اپنے عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں قلات کے غریب عوام کو بھول گئے ہیں انہوں نے کہا کہ قلات کو لا وارث سمجھ کر ہر تجربہ یہاں کے غریب عوام پر کیا جاتا ہیں اب قلات لا وارث نہیں ہیں ہم اب ہم سب مل کر قلات کے مسائل کے حل و حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرینگے انہوں نے کہا کہ قلات کے عوام اب ان دروغ گوئی سیاست کرنے والوں کو سمجھے وہ ووٹ کے وقت قلات کے گلیوں کا طواف کرتے ہیں مگر جب قلات کے غریب عوام کو مسئلہ درپیش ہوتا ہیں
تو کوئی بھی نظر نہیں آتا اپنے آپ کو قائد قلات محسن قلات خادم قلات و دیگر القابات والے اب کہاں گئے اب قلات کو آپ کی ضرورت ہیں اب خادم محسن بن کر آجا قلات کے غریب عوام پریشان ہیں صرف زبانی کلامی سوشل میڈیا پر اپنے القابات لکھنے والے عملی خدمات سے یکسر محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ واپڈا ہوش کے ناخن لیں دوسرے اضلاع کی طرح قلات کے بھی بجلی بلز پہلے کی طرح کرلیں انہوں نے کہا کہ جب تک قلات کے عوام کا مسئلہ حل نہیں ہونگے چین سے نہیں بیٹھیں گے،
بعد ازاں آل پارٹیز کے رہنماوں اور عوام کی کثیر تعداد ریلی کی شکل میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات جمیل احمد بلوچ اے ڈی سی شاہنواز بلوچ ایس ڈی او واپڈا نے مظاہرین سے ملاقات کی،
مسائل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ڈپٹی کمشنر قلات جمیل بلوچ نے مظاہرین کو ایک ہفتہ کے اندر اندر بجلی بلز کے مسائل حل کرنے کی یقین دیانی کرائی، آخر میں ریلی کے شرکا پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔