|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2025

بلوچستان میں واقع کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں میں ٹکر ہونے کے سبب آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

لیویز کے حکام کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور ٹریلر کی آپس میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

لیویز کے حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

لیویز کے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔