کوئٹہ : عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے عوامی مفاد اور سروس کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے چار جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق طارق علی لاشاری کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھل مکسی سے تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ XI تعینات کیا گیا۔
ترقّی پانے والے جوڈیشل افسر اللہ محمد کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج III سریاب تعینات کیا گیا۔عزیز احمد کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی مقرر کیا گیا۔
جبکہ امجد خان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھاگ تعینات کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچھی بمقام ڈھاڈر کو مچ میں متعلقہ مقدمات نمٹانے کے لیے روسٹر کا انتظام کریں،
جبکہ سینیئر سول جج ون لورلائی کا اضافی چارج سینیئر سول جج ٹو لورلائی کو تفویض کیا گیا ہے۔ اسی طرح سینیر سول جج ون گوادر کا اضافی چارج جوڈیشل مجسٹریٹ جیونی بمقام گوادر کو تفویض کیا گیا ہے۔