|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2025

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین، معتبرین اور علاقے کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شرکاء نے حاجی علی مدد جتک کو علاقے کے مسائل، عوامی مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر قبائلی معتبرین نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے حاجی علی مدد جتک کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

حاجی علی مدد جتک نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہر فورم پر عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں جو اعتماد دیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ حاجی علی مدد جتک نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم ہو سکے۔