بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔
ایس ایس پی کوئٹہ کے مطابق سریاب روڈ دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے سریاب روڈ پر 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی منتقل کیا جا رہا ہے۔