وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس واقعے پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
اس واقعے کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور اس کے جو بھی ذمہ داران ہوں گے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اختر مینگل کی طرف سے ایسے حملوں کا الزام ریاستی اداروں پر لگانے سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ‘سردار اخترمینگل ہمارے لیے بہت قابل احترام ہیں لیکن یہ بات نامناسب بات ہے۔’
‘اگر انھوں نے یہ بات کہی ہے تو بہت نامناسب ہے کیونکہ ریاست اور ریاستی ادارے اپنے لوگوں پر دہشت گردی نہیں کرتے ہیں۔’
انھوں نے کہا کہ میرا پہلے دن سے یہ مؤقف ہے کہ تشدد ایک گھنائونا عمل ہے جو بلوچستان میں جاری ہے اور اس سے کوئی شہری اور جماعت محفوظ نہیں ہے۔