|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2025

دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے سے بلوچستان میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے،  کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کا کہنا ہے کہ جعفرآباد، اوستہ محمد سمیت دیگر علاقے محفوظ ہیں جبکہ پنجند سے گڈو بیراج کی جانب چار لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

کمشنر نصیرآباد  صلاح الدین نورزئی نےمیڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جعفرآباد ، اوستہ محمد اور دیگر علاقوں میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور مون سون کے آخری اسپیل کے بعد سیلاب کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں۔ تاہم ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث اب بھی خطرہ موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ سرکاری ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔