|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2025

کوئٹہ: ایف آئی اے بلوچستان نے مختلف کارروائیوںکے دوران ایرانی شہریوں سمیت14افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پرسمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 9افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے 3کا تعلق گوجرانوالہ ،3منڈی بہاؤ الدین ،4سانگھڑ اور 3شیخوپورہ سے تعلق رکھتے ہوئے ہیں

جو ایران کے راستے غیرقانونی طور پردیگر ممالک جاناچاہتے تھے جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے غیرقانونی طورپرپاکتان میں داخل ہونے والے 5افراد کو بھی گرفتار کرلای جن میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں جو پی بی250گبدلینڈ روٹ کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔