کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے 2 مشین گن، 2 نائن ایم ایم پستول اور 2 دستی بم برآمد ہوئے جب کہ کارروائی میں دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوا۔