کوئٹہ: محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے محکمہ زراعت مارکیٹ کمیٹی میں بدعنوانی کے الزام میں سابق ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع اور سابق ڈائریکٹر اکانامک اینڈ مارکیٹنگ محکمہ زراعت کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ 15جون 2023کو جاری بیس ریٹس میں 36گنا غیر معمولی اضافہ کیا
گیا ٹھیکوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں ہوئیں، بی پی آر اے قواعد اور بلوچستان ایگری کلچر پروڈیوس مارکیٹ ایکٹ 1991کو نظر انداز کیاگیا ۔ تحقیقات مکمل ہونے پر سابق ڈی جی عرفان علی بختیار ی اور سابق ڈائریکٹر منیر احمد کاسی کو گرفتار کرلیا ۔ملزما ن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔