|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2025

کوئٹہ:مستونگ کے علاقے دشت 13 میل میں ریلوے ٹریک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، تاہم  کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا ریلوے ٹریک کے قریب ہوا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔