شاہد گچکی کی قیادت میں مکران عوامی کاروان کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ۔ کیچ تربت میں ایک پُروقار تقریب کے دوران معزز سیاسی راہنما شاہد گچکی نے مکران عوامی کاروان کے باضابطہ قیام کا اعلان کیا۔ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور کاروان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شاہد گچکی نے کہا کہ ہمارا حلقہ مدتوں سے بنیادی مسائل کا شکار ہے، نوجوان بے روزگاری سے دوچار ہیں، صحت کا نظام مفلوج ہو چکا ہے، زراعت زوال پذیر ہے اور انفراسٹرکچر کی حالت ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کے لیے مکران عوامی کاروان ایک مضبوط عوامی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ شاہد گچکی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے حلقے میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے ماڈرن دیہات قائم کریں گے
جہاں ہر شہری کو صاف پانی، بجلی، معیاری تعلیم اور بہتر صحت کی سہولت میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اور ہنرمندی کے مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ وہ باوقار روزگار حاصل کر سکیں اور جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آئی ٹی کی تعلیم عام ہو۔ زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ایگرو ٹیکنالوجی، ڈرپ اریگیشن اور گرین ہاؤس فارمنگ کو فروغ دیا جائے گا تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو اور فوڈ سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔ شاہد گچکی نے کہا کہ مکران عوامی کاروان کا مقصد صرف سیاست نہیں بلکہ حلقے کے ہر شہری کے لیے فلاح و بہبود، معیاری تعلیم، بنیادی صحت، جدید انفراسٹرکچر اور معاشی خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہت جلد مکران کے اہم سیاسی رہنما بھی اس کاروان میں شامل ہوں گے جس سے عوامی تحریک مزید مضبوط ہو گی۔
تقریب کے اختتام پر عوام کی بڑی تعداد نے شاہد گچکی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکران عوامی کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں ایوب ملنگ، اسد ملنگ، عظیم پیری، گہرام پیری، مہلوک پیری، بالاچ پیری، علی جان پیری، امیر بخش، اکمل غلام، غلام جان، الطاف مہلوک، حنیف پھلان، عبداللطیف، شکیل احمد، جمیل احمد، شریف احمد، شمیم پھلان، عبدلحمید، عبداللہ، ساجد علی، شیر جان، محمد بخش، اعجاز بشام، شاہ نواز، علی نواز، الط پسند، پسند بلوچ، شاہ نواز پسند، پیری خداداد، فضل کریم، انور بارام، ماسٹر اسلام، اکبر بشیر، نادل بشیر، الطاف بشیر، عطیق بشیر، ضمیر انور، اشرف شاپک، دل مراد، حسن سید، میران سید، سید مراد، شبیر اور بارام انور شامل ہیں۔مزید لوگون رابطے میں ہیں اور مزید شمعولیتی پروگرامز ہونگے۔ انہون نے مزید کہا کہ مکران کے اہم سیاسی راہنما ان سے رابطے میں ہیں اور وہ بھی اس کاروان کا حصہ ہونگے۔ مکران کی سیاسی منظرنامہ بدلنے والا ہے جو ایک بہتر کامیاب مستقبل ہو گا۔