|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2025

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارےگئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا ہے۔