گوادر :یونیورسٹی آف گوادر نے خزاں سمسٹر 2025 کے داخلہ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں مختلف شعبوں کے لیے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ٹیسٹ کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے جامعہ کے شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام انتظامات کیے گئے تھے۔ امتحانی مراکز کے اندر امیدواروں کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا گیا اور ٹیسٹ کے تمام مراحل شفافیت کے ساتھ مکمل کیے گئے۔
اس موقع پر یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر نے کہا: “یونیورسٹی آف گوادر معیاری تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید ضروریات کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”
داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جلد یونیورسٹی کی آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور نوٹس بورڈز پر آویزاں کیے جائیں گے۔
یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام خزاں سمسٹر 2025 کے انٹری ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد
![]()
وقتِ اشاعت : September 18 – 2025