کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں تربت سے رحیم جان ،محمد ابراہیم ، فدا احمد ، محبوب رند اور چاکر بلوچ کو اغواء کے بعد بے ترین تشدد کے بعد شہید کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دلخراش واقعات قابل مذمت ہیں حکمران بلوچوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں اور دوسری جانب سے بھی بلوچوں کی لاشیں پھینکی جا رہی ہیں ایسے واقعات کا رونما ہونا ناقابل برداشت ہے ایسا عمل بلوچوں کی نسل کشی کے مترادف ہے بیان میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حمل بلوچ کے قریبی رشتہ داروں جو اس واقعے میں شہید ہو گئے ہیں ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا پارٹی نے ہمیشہ بے گناہ نہتے معصوم انسانوں کے قتل و غارت گری کی مذمت کی ہے ایسے دلخراش واقعات نہیں ہونے چاہئیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے ہی بلوچوں کی بہت مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا چکی ہیں بہت سے بلوچ اب بھی لاپتہ ہیں مختلف آپریشن میں بے گناہ معصوم نہتے لوگ شہید ہو چکے ہیں جو ہمارا قومی نقصان ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ایسے واقعات جس میں بے گناہ ، نہتے ، معصوموں کی قتل و غارت گری ہو اس کو درست اقدام قرار نہیں دیا جا سکتا اس واقعے میں جتنے لوگ بھی شہید ہوئے ان کے گھرانوں کے ساتھ پارٹی کی جانب سے اظہار یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچوں کی اتنی لاشیں گرائی جا چکی ہیں اور نوجوان لاپتہ ہیں اب مزید بلوچ معاشرہ ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا کوشش ہونی چاہئے کہ ہم بلوچوں کے خون سے ہولی کھیلنے سے گریز کریں بلوچ ماؤں ، بہنوں نے جتنے دکھ سہے کہ وہ مزید انسانی حقوق کی پامالی جیسے واقعات برداشت نہیں کر سکتے ۔