سبی: جیل روڈ آفیسرکلب کے سامنے دو قبائل میں جونریزی تصادم،شدید فائرنگ کا تبادلہ،فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی شخصیت سمیت 2افراد جانبحق ہو گئے،ایک شخص زخمی ہوا،جانبحق افراد کی لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال اور زخمی کو سی ایم ایچ منتقل سبی منتقل کردیا گیا،
حملہ آور واقعے کے بعدرات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سبی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے
علاقے کو گھیرے میں لیا،ڈپٹی کمشنر سبی میجر الیاس کبزئی اور ایس ایس پی سبی اختر نواز موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔سبی پولیس کے مطابق جیل روڈ پر آفیسر کلب کے سامنے صرف گاڑی پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ٹوڈی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا
جس کے نتیجے میں ٹو ڈی گاڑی میں سوار دو افراد جانبحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے۔واقعے میں جانبحق افراد کی شناخت قبائلی شخصیت سجاد رئیسانی اور لیویز اہلکار عامر خجک کے نام سے ہوئی جبکہ ایک اہلکارزخمی ہوا جانبحق افراد کی لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال اور زخمی اہلکار کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا
جہاں زخمی کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد فراہم کیا جارہا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس اور ایس ایس پی سبی اختر نواز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا واقعہ قبائلی تنازعہ بتایاجارہا ہے۔واقعے کے بعد صرف گاڑی میں سوار حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔