|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2025

اسلام آباد: سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے۔

وفاقی دارالحکومت میں اسد قیصر،مصطفی نوازکھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے،جو آدمی ضمیربیچتا ہے اِسے وفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پرپانی پھیردیا ہے، بینظیر شہید کی پارٹی بھی اس گناہ میں شریک ہے۔سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کوعزت دوکا بیانیہ کدھرگیا، شہبازشریف سن لو،عوام کی طاقت سےآپ کی حکومت کوفارغ کریں گے،

گلگت سے لیکرسندھ کے شہروں تک عوامی کرفیولگائیں گے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سوفٹ جمہوری انقلاب کیلییکمربستہ ہوجائیں،جمہوریت،آئین پریقین رکھنیوالیوکلا ہمارا ساتھ دیں،آئین وقانون کی بالادستی سیہی ملک صحیح سمت چلیگا۔رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جنگ کی وجہ سیاکانومی تباہ ہوئی،

ہمیں جینیکا حق بھی نہیں دے رہے، افغانستان کیساتھ جوکاروبارہوتا تھا وہ بھی بند کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاق نیفاٹا کا جوحق بنتا ہیوہ نہیں دیا جارہا، خیبرپختونخوا سیسیاسی انتقام لیا جارہا ہے، تمام صوبوں کولیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، تحریک انصاف کی حکومت میں افغانستان کیساتھ ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کا برا حال ہے، وزیراعلی پنجاب اگرسمجھتی ہیں وہ بہت زیادہ مقبول ہیں توالیکشن لڑ کر دیکھ لیں، اِن کی ضمانت ضبط ہوجائی گی۔رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کیبیان کی مذمت کرتا ہوں، کچھ ہمارے ایم این ایزملک سے باہر باقی سب نے قائمہ کمیٹیوں سیاستعفی دے دیا ہے۔