|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2025

کوئٹہ :  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ فوجی آپریشنز،طاقت کااستعمال دانشمندی نہیں عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے نوجوان بے روزگار، بارڈربند،معیاری تعلیم ہے

نہ علاج کی سہولیات حکومت خاموش تماشائی،عسکری ادارے طاقت کے استعمال میں مصروف ہیں۔ان حالات میں عوام پریشان نوجوان مایوس ہے۔حقوق کی فراہمی، عوام کی حکمرانی،دیانتداری ضروری ہیں۔بلوچستان اسمبلی میں مائنزاینڈ منرل بل کواتقاق رائے سے مسترد کرناخوش آئندہی

جماعت اسلامی کے مطالبے کی تائیدکی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں تقاریب سے خطاب وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ عوام نے بھی جماعت اسلامی پراعتماد کیاجماعت اسلامی نے حقوق کے دفاع،دیانتداری سے مسائل حل کیے۔ہم اپنے ورکرزاورووٹرزکومایوس نہیں کریں گے۔ دیانتداری،اخلاص،نیک نیتی،بلاتفریق دیانت کیساتھ خدمت کی وجہ سے جماعت اسلامی پرعوام کااعتمادبڑھ رہاہے۔

بلوچستان بھرمیں بیادہفتہ حضرت مولانا سید ابواعلی مودودی جاری ہے عوام کومفکراسلام مولانا سیدابوالاعلی مودودی کاپیغام پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

جماعت اسلامی کی پارلیمنٹ تک رسائی کی راہ میں ہرالیکشن میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی سازشی ٹولہ ناکام جماعت اسلامی کامیاب ہوگی۔جماعت اسلامی کو ووٹ ملیں یا نہ ملیں لیکن بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔عوام میں بھی شعورآرہاہیانھیں معلوم ہے کہ کون سی جماعت ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔