|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2025

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ نے کہا کہ دالبندین میں فورسز کے ساتھ جھڑ پ میں مارے جانے والے بی ایس او پجار کے سابق چیئرمین ایڈوکیٹ زبیر بلوچ کا نیشنل پارٹی سے تعلق نہیں ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور پاکستان کے آئین اور قانون کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ زبیر بلوچ ہماری پارٹی کا ممبر نہیں تھا

زمانہ طالب علمی میں بہت سارے لوگ بی ایس او میں ہوتے ہیں فارغ ہونے کے بعد مختلف پارٹیوں میں جاتے ہیں ان کی مرضی اور جمہوری رائے ہے اور اپنا انداز ہے، نیشنل پارٹی وفاق کی سیاست کرتی ہے پاکستان کے آئین اور فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے بلوچستان کے عوام کیلئے جہدوجہد کریگی۔ پارٹی ایڈوکیٹ زبیر بلوچ کے حوالے خو د بات کریگی ۔