کوئٹہ: نوشکی میں پولیس پر بم حملہ ایک شخص جاں بحق پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس حکام کے مطابق جمعہ کی شب نوشکی میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عبدالناصر نامی شخص جاں بحق جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ایک پولیس اہلکارکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔