|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2025

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا مل کر تجارت کریں تو آئی ایم ایف کو خیر باد کہا جاسکتا ہے۔ ہمیں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مضبوط بناناہے۔

پاک ملائیشیا بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا کی کمپنیاں مل کر انقلاب لاسکتی ہیں۔ وزیراعظم نے ملائیشیا کی کمپنیوں کو ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اورگہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہمیں مختلف شعبوں میں تعاون کومزید مضبوط بناناہے، الیکٹرونکس، آئی ٹی، آئل اور گیس سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔