|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2025

کوئٹہ:  کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار وں سے اسلحہ اور حفاظتی سامان چھین لیا ۔

سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں کلی بلال میں انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے 2ایس ایم جی رائفلز بمعہ گولیاں ،2بلٹ پروف چیکٹس چھین لیں اور فرار ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔