|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2025

کوئٹہ: پاک افغان سرحد چمن تاحال آمد و رفت کے لیے بند، مخصوص گیٹ سے افغان مہاجرین کا انخلا ء جاری۔

سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی چمن کے مقام پر منگل کو بھی عام آمد و رفت اور سامان کی ترسیل کے لیے بند رہی اس موقع پر کسی بھی قسم کا تجارتی سامان یا عام افراد کی آمد و رفت نہیں ہوئی ۔

حکام نے بتایا ہے کہ پا ک افغان سرحد کے ایک مخصوص گیٹ سے صر ف مہاجرین کا انخلاء جاری ہے ۔ حکام کے مطابق چمن بارڈر غیر معینہ مدت تک کے لیے آمد و رفت کے لیے بند رہے گا ۔