پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی طویل عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کی حالت کئی ہفتوں سے تشویشناک تھی، ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
آغا سراج درانی کا شمار سندھ کی سیاسی دنیا کی قد آور شخصیات میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا اور کئی دہائیوں تک پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔
وہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔