کوئٹہ : گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل 16 اکتوبر کو بیوٹمز یونیورسٹی میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا ایک روزہ بریسٹ کینسر سیمینار سے خطاب کرینگے.
انہوں نے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی تندرستی کی جانب پہلا قدم ہے جبکہ بروقت تشخیص ہی اس بیماری کا علاج ہے۔ اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے تعاون سے لائف سائنسز اینڈ انفارمیٹکس بیوٹمز یونیورسٹی ایک روزہ سیمینار بعنوان “بریسٹ کینسر: آگاہی اور روک تھام ” 16اکتوبر بروز جمعرات دوپہر 1:00 بجے منعقد کر رہی ہے جسکے مہمان خصوصی جعفرخان مندوخیل ہونگے ۔
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی قلیل مگر بکھری پڑی ہے لہذا ضروری ہے کہ بریسٹ کینسر سمیت تمام بیماروں سے متعلق ایک عوامی آگہی چلانے کی اشد ضرورت ہے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں ضلعی سطح پر بنیادی صحت مراکز کو مذید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکٹروں کے ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں. اس احساس اجاگر کرنا لازمی ہے کہ ماوں کو بریسٹ فیڈنگ کی جانب راغب کیا جائیں۔ جس قدر جلد بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوگی اتنے ہی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔
کینسر کا علاج صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں مہنگا ہے۔ چیف آرگنائزر محترمہ تہانی جاوید نے کہا کہ بریسٹ کینسر، آگاہی اور روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں. اس سیمینار میں سینیئر ڈاکٹرز پرمغز مقالے بھی پیش کرینگے