اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے اگر آوارہ کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔
آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف کیس کی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے جواب طلب کر لیا۔
دوران سماعت عینی شاہد خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 9 اکتوبر کو سی ڈی اے آفس کے پاس ایک گاڑی میں سیکڑوں کتے مرے ہوئے دیکھے تھے۔
عدالت نے کہا اگر متعلقہ حکام کی جانب سےکتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو مقدمہ درج ہو گا، عدالت نے 9 اکتوبر کے واقعے پر انتظامیہ کو جواب جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔