|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2025

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ ماہ سے جاری سمندری بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بعد سمندری شکار مکمل طور پر جاری رہے گی تاہم انہوں نے یہ شرط رکھی کہ کشتیوں کے ناخدا (کپتان)مقامی ہوں گے دیگر عملہ یعنی کلاسی(ماہی گیر)ملک کے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتے ہوں وہ اپنا روزگار کر سکتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیرایم پی اے گوادرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مزید کہا ہے کہ دوسرے فریقین کے جائز مطالبات پر پسنی کے مقامی ماہیگیر انہیں جلد مقامی ناخدا فراہم کریں گے تاکہ وہ بھی اپنے کھڑے کشتیوں پرجاکر اپنے روزگار کرسکے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی، ڈی ایس پی پولیس پسنی، تحصیلدار پسنی اور پرسنل سیکرٹری وسیم صمد بھی موجود تھے۔

مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ عدل وانصاف ضروری ہے دیانتداری واخلاص کیساتھ سب کاخیال رکھاجائے معمولی معمولی چیزوں پراختلاف نہ کیاجائے اتحادواتفاق اورمشاورت سے مل بیٹھ کرمسائل کے حل کی راہ نکالی جائے۔