|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2025

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے بلوچ خواتین و پر امن سیاسی جہد کار سید بی بی شریف، نازجان بلوچ اور ڈاکٹر شلی بلوچ کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو نام نہاد حکومت کی غیر سنجیدہ روش قرار دیا،

انہوں نے کہاکہ بلوچ خواتین کو انکے قومی حقوق اور سیاسی جدوجہد سے دستبردار کرنے کی ناکام سازش ہے،بد قسمتی سے اس جمہوری و آئینی ملک میں رہتے ہوئے قومی حقوق پر جدوجہد کرنے والوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جاتی ہیں،پر تشدد ماحول پیدا کرنے کی پالیسی اپنائی جاتی ہے

جس کے نتائج دن بدن بدترین شکل اختیار کر رہے ہیں، انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جدوجہد پر قدغن لگاکر عوامی امنگوں کو دبانے کی کوشش بند کی جائے اور قانون و آئین کے اندر رہتے ہوئے پر امن سیاسی سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔