|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2025

کوئٹہ :  بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ عدالت روڈ پر 5975 ویں روز جاری ہے

ریحان بزدار کی لواحقین نے وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ سے رابطہ کرکے بتایا کہ رواں سال 23 اور 24 اگست کی درمیانی شب تقریبا رات 1 بجے سبزل روڈ، کوئٹہ سے ریحان بزدار ولد نصیرالدین کو سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اس واقعے کے بعد سے تاحال ریحان بلوچ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس کے باعث ان کا خاندان شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہے۔

نصراللہ بلوچ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ تنظیمی سطح پر آئینی طریقے سے ریحان کی کیس کو انصاف کے فراہمی کے لیے بنائے گئے اداروں کے سامنے پیش کرے گی،

اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی، کہ وہ ریحان بزدار کی بازیابی میں اپنی کردار ادا کرے۔