کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ بحیثیت پشتون قوم ہم پر زندگی اجیرن کردی گئی ہے امن اور روزگار دو ایسے بنیادی مسائل ہیں جو گزشتہ چار عشروں سے پشتون خوا وطن میں ناپید بنادیے گئے ہیں بقا کی اس جنگ سے نجات کا واحد راستہ اتفاق و اتحاد میں مضمر ہے
افغان کڈوال کیساتھ روا رکھا جانیوالا انسانیت سوز سلوک انسانی المیہ ہے خود کو انصار مدینہ اور افغانوں کو مہاجرین مکہ کہلوانے والے آج ان کی جبری بیدخلی کے ساتھ ساتھ انکی املاک اور جائیدادوں پر حملہ آور ہے جو قابل گرفت اور قابل مذمت عمل ہے
نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں
ان خیالات کا اظہار اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر ثنااللہ کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری حمزہ کاکڑ ضلعی سینئر نائب صدر حاجی شان عالم کاکڑ حاجی نظر علی شابوزئی عبدالقاہر شابوزئی قاری علی محمد بڑیچ ملک ستار خلجی و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماں نے کہا کہ افغان کڈوال کے ساتھ روا رکھا جانے والا توہین آمیز وتضحیک آمیز سلوک پشتون افغان کبھی نہیں بھول پائے گا
جبری بے دخلی اپنی جگہ دوسری جانب ان کی جائیدادوں اور املاک کی لوٹ مار اور ناانصافی انسانی تاریخ کے المیوں میں شمار ہوں گے مقررین نے کہا کہ ایسے حالات میں جب پشتون افغان مشکلات کے گرداب میں ہیں عوامی نیشنل پارٹی اور فکرِ باچاخان سے وابستگی اختیار کرنے والے نوجوان اور عوام امید کی کرن ہیں
شمولیتی تقریب میں حاجی نظرعلی شابوزئی آغا جان عبدالقاہر شابوزئی حاجی اللہ نظر اسحاق شابوزئی حافظ شابوزئی حاجی محمد شابوزئی اور سلیمان خان کی قیادت میں 225۔افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی رہنماں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون اولس باچا خان کی عدم تشدد اور ترقی و خوشحالی پر مبنی سیاست سے ناطہ جوڑ رہے ہیں گولہ اس وقت ملک میں سیاست صحافت عدل و انصاف اور انسانی حقوق کے میدانوں میں ناانصافیوں نے معاشرتی توازن کو بگاڑ دیا ہے اے این پی ان مظالم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی
اور پشتونوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی بعد ازاں پارٹی رہنماں نے شامل ہونیوالوں کو عوامی نیشنل پارٹی کے سرخ کیپ پہنائے اور ان کے اعزاز میں عصرانہ دیا۔