کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کا چوتھا مرکزی کونسل سیشن رواں مہینے بلوچستان کے علاقے کیچ میں منعقد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنا چوتھا مرکزی کونسل سیشن بلوچ خواتین کے نام مختص کیا ہے جبکہ سیشن بلوچی زْبان کے نامور شخصیات عطا شاد اور آزات جمالدینی کے یاد میں منعقد کیا جائے گا۔