|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2025

کوئٹہ :  موجودہ حکومت صوبہ کے تمام علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور خصوصا ماضی میں نظر انداز کئے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے عبیداللہ گورگیج نے اپنے حلقہ انتخاب سریاب کوئٹہ میں عوام سے کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ سریاب میں روزگار کی فراہمی ، سڑکوں کی تعمیر ، گلیوں کو پختہ کرنے اور ٹف ٹائلز لگانے، صاف پانی کی فراہمی، گیس اور بجلی کی باقاعدہ فراہمی کے علاوہ امن و امان، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مزید بہتری لانے کے لئے سنجیدہ اقدامات شامل ہے ۔

اس موقع پر انہیں علاقے کے مسائل سے تفصیلی طور پر علاقہ مکینوں نے آگاہ کیا۔ جس پر رکن بلوچستان اسمبلی عبیداللہ گورگیج نے متعلقہ اداروں کے حکام سے فوری طور پر رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔